ابنا: ایرانی صدر کے دفتر کے سربراہ نے گذشتہ روز عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایران اور عمان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد نہاوندیان نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے تہران اور مسقط کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہماری خواہش ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں عمان اور ایران ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
.......
/169